روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی
انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی
پیر کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.10روپے سے گھٹ کر 158 روپے اور قیمت فروخت 158.20 روپے سے گھٹ کر158.10 روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 158.30 روپے مستحکم رہی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 190 روپے سے گھٹ کر 189.50 روپے اور قیمت فروخت 192 روپے سے گھٹ کر 191 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 221 روپے پر مستحکم رہی۔