پی ٹی آئی نے اتحادیوں کو ہوٹل میں جمع کرلیا اکثریت کا ٹھہرنے سے انکار

عشائیہ کے بعد جے ڈی اے کے تمام اراکین اسمبلی رہنما ہوٹل سے روانہ ہوگئے


Staff Reporter March 02, 2021
فوٹو: فائل

وفاداری ناتبدیل کرلیں تحریک انصاف نے تمام اراکین اسمبلی کو نجی ہوٹل میں تمام اتحادیوں کو جمع کر لیا۔

سینٹ الیکشن آخری مراحلے میں داخل اراکین اسمبلی کی اہمیت بڑھ گئی ظہرانوں اور عشائیوں کو دور جاری حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپنے اتحادیوں کے لیے نجی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں تحریک انصاف۔ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے اراکین اسمبلی شریک ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی کو ایک جگہ رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے لئے ہوٹل میں کمرے بھی بک کرالیے گئے ہیں کہ لیکن اکثریت اراکین اسمبلی نے ہوٹل میں ٹہرنے سے انکار کردیا۔

عشائیہ کے بعد جے ڈی اے کے تمام اراکین اسمبلی رہنما ہوٹل سے روانہ ہوگئے تھے۔تحریک انصاف کے کچھ اراکین اسمبلی ہوٹل میں رات گئے تک موجود تھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام اراکین اسمبلی اور اہم رہنماوں سمیت الیکشن سیل کے اراکین کو بھی ہوٹل طلب کرلیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں