کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر بھارتی طیارے کو انسانی ہمدردی کے تحت لینڈنگ کی اجازت دی گئی


ویب ڈیسک March 02, 2021
طیارے کی لینڈنگ سے پہلے ہی مسافر جاں بحق ہوگیا تتھا، حکام فوٹو: فائل

بھارتی طیارے کو مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر جناح انٹر نینشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی نجی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز 6 ای 1412 شارجہ سے لکھنؤ جارہی تھی کہ دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ مسافر کی حالت کو دیکھتے ہوئے طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو اتارنے کی اجازت مانگی۔

پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی تاہم مسافر کو بچایا نہ جاسکا۔

کراچی ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمان نامی جس بھارتی مسافر کے لیے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی وہ طیارے میں ہی خالق حقیقی سے جاملا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق، دستاویزی کارروائی اور ضروری اقدامات کے بعد بھارتی طیارہ کراچی سے بھارتی شہر احمد آباد کے لیے روانہ ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |