سینیٹ الیکشن سے متعلق ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

علی حیدر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں دوسرا شخص تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی ہے


ویب ڈیسک March 02, 2021
تصوریر میں سابق وزیر اعظم کے بیٹے ایک رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں(ّفوٹو، فائل)

سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی خرید و فروخت سے متعلق ایک اور ویڈیو سامنے آگئی اور یہ ویڈیو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق ووٹ کی خریدوفروخت پر ایک اور ویڈیو سامنے آگئی جس کی وجہ سے بھونچال آگیا۔ تازہ ویڈیو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ہے۔ اس ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے شخص کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔



ویڈیو میں علی حیدر گیلانی دوسرے شخص کو بیلٹ پیپر پر دو جگہ نشان لگانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے والا دوسرا شخص تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی ہے جسے وہ بتارہے ہیں کہ اس طرح ووٹ دوسری جماعت کو دینا ہے یا اپنا ووٹ ضائع کرنا ہے یہ حکمت عملی آپ کو خود طے کرنی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سینیٹ کے لیے ووٹوں کی خریداری کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا

الیکشن کمیشن کا ویڈیو کی تحقیقات کا حکم

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے سید علی گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سید علی رضا گیلانی ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں