سائرہ یوسف کا خود پرتنقید کرنے والوں کو جواب

بس یہ ہی نہیں اداکارہ نے ساتھ ساتھ اپنی تصویر میں ’نو فلٹر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا


ویب ڈیسک March 03, 2021
مجھے اپنی اسکن بہت پسند ہے، اداکارہ

اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے خود پرتنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے جسے مداح خوب سراہ رہے ہیں۔

اداکارہ سائرہ یوسف کی سوشل میڈیا پرایک تصویروائرل ہوئی جس میں وہ اپنی بہن کے سیلون سے ایک شوٹ کے لیے تیار ہوئیں۔

اداکارہ کو تصویر پر کچھ مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ غلطی سے زوم ہونے پر معلوم ہوا کہ سائرہ کی جلد (اسکن) کیسی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ سائرہ نے اپنی اسکن (جلد) کا حال برا کرلیا جب کہ دوسرے صارف نے کہا کہ آج فوٹو شاپ کرنا بھول گئیں تاہم کچھ مداحوں کو ان کی اسکن اوران کا میک اپ بہت بھایا۔

اداکارہ نے اس تنقید کا مداحوں کو جواب بھی دیا، وہ اس طرح کہ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئرکی جس میں وہ بالکل سادی سی ہیں اور انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انہیں اپنی اسکن بہت پسند ہے۔ بس یہ ہی نہیں اداکارہ نے ساتھ ساتھ اپنی تصویر میں 'نو فلٹر' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں