بابراعظم پرہراسگی کیس سماعت پی ایس ایل مکمل ہونے تک ملتوی

نہ جانے کیس کا فیصلہ کیس طرف جائے ملک کی بدنامی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

کپتان بابراعظم پرالزام لگانے والی حامیزہ مختارعدالت میں پیش ہوئیں

قومی کرکٹربابراعظم پرہراسگی کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت پی ایس ایل مکمل ہونے تک ملتوی کردی گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر مقدمہ کرنے کے حکم کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ پی ایس ایل مکمل ہونے دیں پھر کیس سن لیں گے۔


جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ ناجانے کیس کا فیصلہ کیس طرف جائے ملک کی بدنامی ہوگی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 1 ماہ تک ملتوی کردی۔

کپتان بابر اعظم پر الزام لگانے والی حامیزہ مختارعدالت میں پیش ہوئیں۔ حامیزہ مختارنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے انصاف ملے گا، ملکی عزت کی خاطر معزز جج نے کیس ایک ماہ کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ میں ایک مہینے بعد پھرپیش ہوں گی۔ حامیزہ نے کہا کہ مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گی اورکیس لڑوں گی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے خلاف مقدمے کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔
Load Next Story