بابراعظم ہراسانی کیس؛ مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گی، حامیزہ مختار

ویب ڈیسک  بدھ 3 مارچ 2021
حامیزہ مختارنامی لڑکی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پرجنسی زیادتی، تشدد اورمال بٹورنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔

حامیزہ مختارنامی لڑکی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پرجنسی زیادتی، تشدد اورمال بٹورنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔

 لاہور: کپتان بابراعظم پرجنسی ہراسگی سمیت مختلف الزامات عائد کرنے والی حامیزہ مختارنے کہا کہ ملکی عزت کی خاطرمعزز جج نے کیس ایک ماہ کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

قومی کرکٹ کے کپتان بابراعظم پرالزام لگانے والی حامیزہ مختارنے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ مجھے انصاف ملے گا، ملکی عزت کی خاطر معزز جج نے کیس ایک ماہ کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ میں ایک مہینے بعد پھرپیش ہوں گی۔ حامیزہ نے کہا کہ دھمکیاں آج بھی مل رہی ہیں لیکن وہ ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں، وہ کیس لڑیں گی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: بابراعظم پرہراسگی کیس؛ سماعت پی ایس ایل مکمل ہونے تک ملتوی

حامیزہ مختارنے کہا کہ کیس ملک کی عزت کے لیے ایک ماہ کے لیے ملتوی کیا گیا ہے، میں بھی اس ملک کی بیٹی ہوں، ایک ماہ بعد میں معززجج سے خود کہوں گی کہ بابراعظم کو بھی پیش ہونے کا کہا جائے۔

واضح رہے کہ حامیزہ مختارنامی لڑکی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پرجنسی زیادتی، تشدد اورمال بٹورنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔