
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز بنائے۔ کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد عمران نے پہلی ہی گیند پر شرجیل خان کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ دیا۔ جوئے کلارک بھی 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور کولن انگرام صرف 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
6, drop, 6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
Nabi ka scene hi kuch aur hai.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/Mqle1SqLIY
بابراعظم اور محمد نبی نے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اس موقع پر بابراعظم نے محتاط انداز اپنائے رکھا تو محمد نبی نے زلمی کے بھرپور لاٹھی چارج کیا۔ محمد نبی 35 گیندوں پر 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور وہ 77 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے 2، محمد عمران اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Better get rid of the danger man early. Imran strikes! #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #KKvPZ pic.twitter.com/3U6jvCRjj6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
اس سے قبل میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ٹام کوہلر کوڈمور نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں کھلاڑی بالترتیب 21 اور 10 رنز بنانے کے بعد پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی کا شکار بنے۔
Hey @illii37 you can't make such tough chances look this easy! 😅#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/wO5oFjngkZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
وہاب ریاض کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شعیب ملک بھی صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور حیدر علی بھی اس میچ میں ناکام رہے وہ صرف 9 رنز ہی بناسکے۔
Oooh Haider wouldn't want to watch this replay 🙈#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/VHBKak7yrK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
روی بوپارہ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی وہ 58 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، شیرفین ردرفورڈ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عماد بٹ نے صرف 7 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد الیاس نے 2،2 اور ڈینئل کرسچن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Big match today, who's going to be the big star? Karachi have won the toss and will field. Here are the teams.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/HNZzkphtfD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔