حکومت کا ایک اور تحفہ 50 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنیوالوں پر بھی فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج عائد

فیول ایڈجسٹمنٹ جنوری کے بجلی کے بلوں میں وصول کرنے کے بجائے نومبر اور دسمبر کے بجلی کے بلوں کا بھی وصول کیا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک January 06, 2014
لوڈ شیڈنگ مين کمی تیل سے بجلی پیدا کر کے لائی گئی تھی جس کا خمیازہ اب عوام کو اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی صورت میں ادا کرنا ہوگا، ذرائع فوٹو: فائل

حکومت نے 50 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر بھی فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج لگا کر صارفین کو نئے سال کا ایک اور تحفہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بڑی خاموشی سے نہ صرف 50 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر بھی فیول ایڈجسٹمنٹ سرچاج عائد کردیا بلکہ فیول ایڈجسٹمنٹ جنوری کے بجلی کے بلوں میں وصول کئے جانے کے بجائے نومبر اور دسمبر کے بجلی کے بلوں کا بھی وصول کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ مين کمی تیل سے بجلی پیدا کر کے لائی گئی تھی جس کا خمیازہ اب عوام کو اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی صورت میں ادا کرنا ہوگا اور گرمیوں میں جب بجلی زیادہ استعمال ہوگی تو بجلی کا فی یونٹ 16 روپے سے بھی تجاوز کر جائے گا۔

واضح رہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج اس سے قبل 300 سے زائد بجلی کے یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر عائد ہوتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں