سینیٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ اِدھراُدھر ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں

جنرل اور خواتین کی مخصوص نشست پر اپوزیشن کے امیدواروں نے زائد ووٹ حاصل کیے


ویب ڈیسک March 03, 2021
قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں آج سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی(فوٹو، فائل)

سینیٹ الیکشن میں ہونے والا سب سے بڑے اپ سیٹ کیسے ہوا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر ہوگئے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے 7 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ 10 نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔

نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر بھی حکومتی اتحاد کے7 ووٹ کم نکلے جب کہ 5 ووٹ مسترد ہوئے اور 2 ارکان نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ دے دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بڑا اپ سیٹ؛ حکومتی امیدوار کو شکست دے کر یوسف رضا گیلانی کامیاب

اسی طرح جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اپنے مد مقابل وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے 5 ووٹ زائد حاصل کیے۔ تفصیلات کے مطابق وہ بھی حکومتی اتحادیوں کے 10 ووٹ حاصل کرنے میں کام یاب رہے۔

تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں احتجاج کیا گیا اور 'دھاندلی زدہ سینیٹر نا منظور' کے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب حکومت نے پہلے ہی اسلام آباد کی جنرل سیٹ کا نتیجہ چلینج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں