- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
تاپسی پنو اور انوراگ کشیپ کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپا
ممبئی: ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ہیر پھیر کرنے پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اداکارہ تاپسی پنو اور ہدایت کار انوراگ کشیب کے گھر چھاپا مارا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ہدایت کار انوراگ کشیب اور اداکارہ تاپسی پنو کے ممبئی میں واقع گھر سمیت20 سے زائد مقامات پر چھاپا مارا ہے۔ یہ چھاپا 2010 میں بننے والی فینٹم پروڈکشن سے جڑے اُن لوگوں کے گھر پر مارا گیا ہے جومبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔
ایکم ٹیکس کے چھاپے ممبئی کے ساتھ پونے میں بھی مارے گئے۔ یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ فینٹم پروڈکشن کے ساتھ ٹیلنٹ منیجمنٹ کمپنی کاوان کے ٹیکس چوری میں ملوث لوگوں کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔
انکم ٹیکس کے چھاپے پر فلمز سے وابستہ دیگر شعبوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نے چھاپے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسے اداروں کو استعمال کرتے ہوئے اُن لوگوں کے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جو مودی حکومت اور اس کی پالیسی کے خلاف آواز اُٹھاتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ہونے والے انوراگ کشیپ نے شہریت (ترمیمی) بل کے خلاف احتجاج میں شرکت کی تھی اور اس کے خلاف اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔