کے پی کے میں تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کا میدان مار لیا

حکومتی امیدواروں نے 5 جنرل ، دو ٹیکنوکریٹ، دو خواتین اور ایک اقلیتی نشست حاصل کی


ویب ڈیسک March 03, 2021
کے پی کے میں حکمران جماعت نے سینیٹ انتخاب کا میدان مار لیا(فوٹو، فائل)

خیبر پختون خوا میں حکمران جماعت نے سینیٹ انتخاب کا معرکہ اپنے نام کرلیا۔

کے پی کے میں سینیٹ کی 12نشستوں پر ہونے والے انتخاب میں 10 نشتیں حکمران جماعت نے حاصل کرلیں۔ جنرل نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز، محسن عزیز، لیاقت ترکئی، فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ کامیاب ہوئے اور 7 جنرل نشستوں میں سے پانچ حاصل کیں۔

دوسری جان دو جنرل نشستوں پر جے یو آئی ف کے عطاء الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہدایت اللہ کامیاب ہوئے۔

ٹیکنوکیٹ نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے دوست محمد محسود اور ہمایوں خان کامیاب رہے اور ‏خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر اور فلک ناز نے کام یابی حاصل کی۔ اقلیت کی نشست پی ٹی آئی کے گل دیب سنگھ نے جیت لی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سینیٹ انتخاب؛ وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان کی سست روی کا نوٹس

خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر وزیر اعلی محمود کا کا کہنا تھا کہ ہمارے اراکین اسمبلی نے آج عمران خان کے سچے سپاہی ہونے کا عملی ثبوت دے دیا۔ اپوزیشن کی طرف سے بڑی لالچ دینے کے باوجود ہمارے اراکین پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور ضمیر کا سودا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اراکین پر اعتماد تھا جس پر وہ سو فیصد پورا اترے ۔ ہمارے اراکین نے نہ صرف پارٹی کا ساتھ دیا بلکہ ضمیر کے سوداگروں کو بے نقاب بھی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔