راکھی ساونت کو اپنے ہی بھائی نے مصیبت میں پھنسا دیا

ویب ڈیسک  بدھ 3 مارچ 2021
مقدمہ کرنے والے کسی شخص کو نہیں جانتی، یہ میرے خلاف سازش ہے، راکھی ساونت۔ فوٹو:فائل

مقدمہ کرنے والے کسی شخص کو نہیں جانتی، یہ میرے خلاف سازش ہے، راکھی ساونت۔ فوٹو:فائل

دہلی: بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف شہری سے فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک کے ریٹائرڈ ملازم   شائلیش سری واستاوا نے دہلی کے وکاص پوری پولیس اسٹیشن میں راکھی ساونت اور اُن کے بھائی راکیش سونت کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

آیف آئی آر میں انہوں نے یہ موقف اپنایا ہے کہ 2017 میں بینک سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اپنے دوست راج کھتی کے توسط سے راکھی کے بھائی راکیش سے انویسٹمنٹ کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد مشترکہ طور پر ایک فلم اور ڈانس انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ ہوا۔ اور راکھی ساونت کو اس میں بطور حصے دار بھی رکھنے کا کہا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راکھی ساونت نے سلمان خان کیساتھ نیا رشتہ قائم کرلیا

مقدمہ درج کروانے والے شائلیش نے یہ بھی کہا کہ راکھی کے بھائی نے مجھ سے 6 لاکھ روپے لئے اور 7 لاکھ روپے کا بعد کی تاریک کا چیک مجھے دیا جوکہ جعلی سائن کی وجہ سے باؤنس ہو گیا جس کے بعد راکیش سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور میرے پیسے ہڑپ کر گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راکھی ساونت نے پیسے لیکر ’’ بگ باس 14‘‘ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

مقدمہ میں نامزد ہونے والی ڈرامہ کوئن کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے خلاف سازش قرار دے دیا اور افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں شئلیش نامی کسی شخص کو نہیں جانتی، یہ میرے خلاف سازش ہے۔ اگر میں نے 2017 میں کسی کے ساتھ فراڈ کیا ہے تو اس شخص کو اتنے عرصے بعد میرے خلاف مقدمہ درج کرنا کیوں آیا اور وہ بھی اس وقت جب میں بگ باس جیسے شو سے بہترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔