سندھ کا نیا بلدیاتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سٹی الائنس کی طرف سےسندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کیخلاف پٹیشن دائر گئی


ویب ڈیسک September 08, 2012
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سٹی الائنس کی طرف سےسندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کیخلاف پٹیشن دائر گئی، فوٹو پی پی آئی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سٹی الائنس کی طرف سے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے آرڈیننس 2012 کو چیلنج کردیاگیا۔

کراچی سٹی الائنس کی طرف سے دائر پٹیشن میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان ، وزیر اعلیٰ سندھ ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ کی طرف سے سندھ میں بلدیاتی نظام کیلئے جاری کئے گئے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے نفاذسے سندھ میں دوہرا نظام رائج ہوجائے گا۔یہ آرڈیننس جاری کرکے آئین کے آرٹیکلز 4 ، 5 ،8 ،25 ، 32 اور 140 کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔

واضح رہےپاکستان پیپلز پارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے درمیان صوبے میں ایک نیابلدیاتی نظام لانے کے لئے جمعرات کو طویل مذاکرات کے بعد نیاآرڈیننس جاری کیا گیا جس کوسندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012کا نام دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں