ہاؤسنگ سوسائٹی کا اسٹیٹ بینک سے تعلق نہ ہونے کا انکشاف

کورٹ رپورٹر  جمعرات 4 مارچ 2021
ملزمان کے وکیلوں اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فوٹو: فائل

ملزمان کے وکیلوں اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھپلوں سے متعلق نیب کی تحقیقات پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھپلوں سے متعلق نیب تحقیقات میں نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت میں بڑا انکشاف کردیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا اسٹیٹ بینک سے کوئی تعلق ہی نہیں، ملزمان نے جعل سازی سے 125 ایکڑ زمین پر قبضہ کیا، شہریوں سے 37 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا گیا، ناکلاس اراضی پر قبضہ کرکے سوسائٹی بنائی گئی۔

ملزمان کے وکیلوں اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ملزمان میں سیکریٹری عبداللہ علوی، نذیر حسین مختیار کار، نصر فیضان صدیقی، سید عامر، عبدالحق، محمد خرم علوی، روشن آرا، اعجاز حسین، غلام حیدر چانڈیو،عثمان ابراہیم شامل ہیں، حسین علی ہاکرو اور دیگر ملزمان کے خلاف نیب تحقیقات کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔