تماشائی سماجی فاصلے کا اصول نظر انداز کرنے لگے

پسندیدہ پلیئرزاورٹیموں کے حق میں بڑے بینرزاورپوسٹرز اسٹیڈیم میں نظرآئے۔


Zubair Nazeer Khan March 04, 2021
پسندیدہ پلیئرزاورٹیموں کے حق میں بڑے بینرزاورپوسٹرز اسٹیڈیم میں نظرآئے۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل 6 میں تماشائی سماجی فاصلے کا اصول نظر انداز کرنے لگے جب کہ پہلے میچ میں لوگ تیز دھوپ کی وجہ سے سائے کے متلاشی رہے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ میں دونوں ٹیموں کے سپورٹرز کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی، پہلے میچ میں تیز دھوپ کی وجہ سے تماشائی سائے کے متلاشی رہے،گرمی کی شدت کے سبب پہلے میچ میں گراؤنڈ کے قریب کی نشستیں شائقین کی منتظر رہیں۔

تماشائی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کے حق میں بڑے بینرز اور پوسٹرز لے کر اسٹیڈیم پہنچے،وینیو کے باہر پاکستان اور لیگ کی ٹیموں کے جھنڈے اور کیپس فروخت ہوتی رہیں، اشیائے خورد و نوش کے اسٹالز پر نرخوں میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

گراؤنڈ میں غیرضروری افراد کے داخلے پر سختی کے ساتھ پابندی عائد رہی، اسٹینڈز میں سماجی فاصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا، چلچلاتی دھوپ میں میڈیا گیلری میں بیٹھی پشاور زلمی کی مداح خواتین گرم جوشی کے ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔

محمد نبی نے بلند چھکا لگا گیند چھت پر پہنچا دی جس کے بعد دوسری گیند استعمال کی گئی، شام ڈھلتے ہی تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، ملتان سلطانزسے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مداحوں کی بڑی تعداد دکھائی دی۔

کراچی کنگز کے وسیم اکرم فیلڈرز کو بار بار ہدایات بھجواتے رہے، دوران وقفہ وہ خود اسٹیڈیم میں جاکرکھلاڑیوں کو مشورے دیتے دکھائی دیے، کراچی کنگز کے فزیو ڈاکٹر امتیاز فیلڈرز کی انگلیوں پر یکے بعد دیگرے اسپرے کرتے نظر آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں