عمران طاہر کا وکٹ لینے پر شرٹ اتار کر دوست کو خراج عقیدت

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 4 مارچ 2021
ان کے ساتھ انگلینڈ میں کھیلنے اور ساتھ رہنے والے سابق کرکٹر کا جنوری میں کینسر کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔ فوٹو: فائل

ان کے ساتھ انگلینڈ میں کھیلنے اور ساتھ رہنے والے سابق کرکٹر کا جنوری میں کینسر کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: عمران طاہر نے وکٹ لینے پر شرٹ اتار کر اپنے دوست طاہر مغل کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ میں ملتان سلطانز کے اسپنر نے صائم ایوب کو آؤٹ کرنے پر شرٹ اتاری تو نیچے طاہر مغل کی تصویر والی ٹی شرٹ موجود تھی، یاد رہے کہ ماضی میں ان کے ساتھ انگلینڈ میں کھیلنے اور ساتھ رہنے والے سابق کرکٹر کا جنوری میں کینسر کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔

عمران طاہر ان کے ساتھ گزرے وقت کا اکثر ذکر کرتے رہے ہیں،اس بار انھوں نے خراج عقیدت پیش کرنے کا منفرد انداز اپناتے ہوئے تصویر والی شرٹ دنیا بھر کے شائقین کو دکھا دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔