عالمی شہرت یافتہ ثنا خواں الحاج سعید ہاشمی انتقال کرگئے

انہوں نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے نعت خوانی میں منفرد اہنگ و اسلوب کی طرح ڈالی۔


Staff Reporter March 04, 2021
انہوں نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے نعت خوانی میں منفرد اہنگ و اسلوب کی طرح ڈالی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عالمی شہرت یافتہ سینئر ثنا خواں الحاج سعید ہاشمی کو آ ہوں اور سسکیوں میں عیسیٰ نگری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

الحاج سعید ہاشمی دوران علاج کراچی کے نجی اسپتال میں بدھ کے روز انتقال کرگئے تھے۔ الحاج سعید ہاشمی صاحب کی نماز جنازہ بعد نمازعشاء ناظم آباد عید گاہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

سعید ہاشمی 1947 میں بھارت کے صوبے اتر پردیش کے شہر متھرا میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعد والدین کے ہمراہ ہجرت کرکے کراچی منتقل ہوگئے۔

الحاج سعید ہاشمی نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے نعت خوانی میں منفرد اہنگ و اسلوب کی طرح ڈالی۔ 1962 میں ان کی شہرت کا آغاز بہزاد لکھنوی کے نعتیہ کلام مدینہ کو چاہیں یہ جی چاہتا ہے سے ہوا۔ 1972 میں اعلی حضرت کے کلام "لم یات نظیرک فی نظر" نے تو انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

سعید ہاشمی کا شمار نعت گو شعرا میں بھی ہوتا ہے ان کی لکھی نعت اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے بارگاہ رسالت میں قبولیت حاصل کرچکی ہے۔ الحاج سعید ہاشمی کی نعتوں کے 30 سے زائد والیم آچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |