امریکا میں اساتذہ کوترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانے کا فیصلہ
دوسری جانب امریکا میں اساتذہ کی یونینزاسکول کھولنے کے خلاف ہیں
امریکا میں اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی صدرجوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں اساتذہ کوترجیحی بنیاد پرویکسین لگائی جائے گی تاکہ ہمارے طالب علم جلد از جلد تعلیمی اداروں میں واپس جاسکیں۔ امریکی صدرکے فیصلے کے مطابق امریکا کی تمام ریاستوں میں ہر استاد کو کم از کم کورونا وائرس ویکسین کی ایک خوراک مارچ کے آخر تک دی جائے گی۔
امریکا میں اساتذہ کی یونینزاسکول کھولنے کے خلاف ہیں۔ یونینزکا موقف ہے کہ اسکولوں کو واپس اس وقت کھولنے میں ابھی بھی خطرات ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وبا ابھی بھی موجود ہے۔
دوسری جانب امریکی صدرنے کہا کہ امریکا میں ہرشخص کے لیے مئی کے آخرتک کافی ویکسین دستیاب ہوں گی تاہم انہوں نے امریکیوں سے ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقراررکھنے سمیت ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کا کہا ہے۔