کیرون پولارڈ ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے

پولارڈ نے سری لنکن اسپنر کو 6 گیندوں پر 6 چھکے رسید کیے


ویب ڈیسک March 04, 2021
ویسٹ انڈیز نے پولارڈ کی جارحانہ اننگز کی بدولت میچ جیت لیا

ویسٹ انڈیزکے کیرون پولارڈ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز سے قبل جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

کیرون پولارڈ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا جس میں لنکن ٹیم نے کالی آندھی کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے پولارڈ کی جارحانہ اننگز کی بدولت آسانی سے پورا کرلیا۔



سری لنکن اسپنر اکیلا دھننجایا نے تیسرے اوور میں کرس گیل، نکولس پورن اور لیوس کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی لیکن پولارڈ کے آگے ان کی ایک نہ چلی اور انہوں نے اسپنرزکی 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑدیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |