منال خان کی ’نوفلٹر‘ تصویرپرمداحوں کے دلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مارچ 2021
اداکارہ کی اس تصویرپر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں

اداکارہ کی اس تصویرپر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں

 لاہور: اداکارہ سائرہ فیروز کے بعد اب منال خان نے بھی ’نوفلٹر‘ تصویر شیئرکی جس پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

گزشتہ روزاداکارہ سائرہ فیروزپرمداحوں کی جانب سے ان کی اسکن کو لے کر تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے مداحوں کو جواب دیتے ہوئے اپنی ایک تصویرشیئر کی جس میں وہ سادی تھیں اور انہوں نے نو فلٹر کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا انہیں اپنی اسکن پسند ہے۔

اب اداکارہ منال خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ’نوفلٹر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سائرہ یوسف کا خود پرتنقید کرنے والوں کو جواب

ساتھ ساتھ اداکارہ نے کہا کہ پمپلز، گرمی کا موسم، کام کا بوبھ اورڈائٹنگ کے ساتھ ساتھ اوربھی بہت کچھ ۔ ۔ ۔

اداکارہ کی اس تصویرپرمداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا کہ وہ سادی بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ دوسرے مداح نے کہا کہ سارا کمال میک اپ کا ہی ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔