دہشت گردی کے شکار پولیس اہلکاروں کو بعد از مرگ ترقی دیدی گئی

شاہدحیات کاورثامیں ایک اہل فردکو پولیس میں ملازمت دینے کا حکم ،شہید محمد خان اورعبدالرحیم سپردخاک،مقدمات درج کرلیے گئے


Staff Reporter January 07, 2014
تحقیق تفتیشی پولیس کے حوالے،شہیدانسپکٹربہاؤالدین بابرکوڈی ایس پی کے عہدے پرترقی دیدی گئی،فوٹو: اے پی پی / فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو اگلے عہدے پر ترقی دینے اور مقتولین کے ورثا میں سے ایک اہل فرد کو سندھ پولیس میں ملازمت دینے کاحکم جاری کردیاہے۔

بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی سیکٹر19-D میں دکان کے قریب دہشت گردی کا شکار شہید پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ مقتول پولیس اہلکاروں کو سپرد خاک کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے حالیہ دنوں میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کو اگلے عہدے پر ترقی اور مقتولین کے ورثا میں سے کسی ایک اہل فرد کو سندھ پولیس میں ملازمت دینے کا حکم جاری کیا ہے ،پولیس ترجمان کے مطابق کراچی کے پولیس چیف نے سال 2013 کے آخری روز سائٹ کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہید انسپکٹر بہاؤ الدین بابر کو بھی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔



اتوار کو بلدیہ ٹاؤن میں سعید آباد چاندنی چوک سیکٹر19-Dصابری ہوٹل کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رزاق بونیری کی سوات بیٹری کی دکان پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور دہشت گردی کی واردات کا نشانہ بننے والے شہید پولیس اہلکاروں محمد خان بکل اور عبدالرحیم کے قتل کا مقدمہ ایکسپلوزیو ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رزاق بونیری کی مدعیت میں مدینہ کالونی تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، ایس ایچ او مدینہ کالونی نے بتایا کہ پولیس کو جائے وقوع سے9 ایم ایم پستول کے11 خول ملے ہیں جنھیں تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجویا ہے اور تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی گئی ہے، شہید کانسٹیبل عبدالرحیم کو اتحاد ٹاؤن میں واقع قبرستان جبکہ محمد خان بکل کو آبائی علاقے بنوں میں سپرد خاک کردیا گیا، شہید عبدالرحیم کے سوگواران میں 2 بیٹے ، 5 بیٹیاں اور بیوہ جبکہ محمد خان بکل نے3 بیٹیاں اور 2 بیٹے اور بیوہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں