جشن میلاد النبی کے ایام میں صفائی و حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں ڈپٹی کمشنر جامشورو

اہم عمارات اور سرکاری دفاتر پر چراغاں کیا جائے،سہیل ادیب بچانی،ضلعی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کرنے کی ہدایت


Express News Desk January 07, 2014
جشن کے ایام میں صحت و صفائی اور سیکیورٹی کے امور کو یقینی بنایا جائے۔فوٹو:فائل

عیدمیلاد النبی کو مذہبی عقیدت و احترام اور جوش وجذبہ سے منانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے ڈپٹی کمشنر جامشورو سہیل ادیب بچانی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔

جس میں متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر کے علما، مرکزی عید میلادالنبی کمیٹی اور عباس ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی تہواروں کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی اور دینِ اسلام کی تعلیمات پر خصوصی توجہ دی جائے۔



تاکہ سنتِ نبوی کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ انھوں نے عید میلاد النبی کے دوران منعقد ہونے والی بابرکت محافل نعت ، اور 12ربیع الاول کے روز جلسے جلوس کے انتظامات کے سلسلے میں افسران کو ہدایت کی کہ انھیں فوری طور پر مکمل کرنے کے ساتھ جشن کے ایام میں صحت و صفائی اور سیکیورٹی کے امور کو یقینی بنایا جائے ۔

تاکہ لوگوں کو کوئی دشواری پیش نہ آسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے تمام ٹی ایم اوز اور دیگر عملے کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی کے موقع پر اہم عمارات اور سرکاری دفاتر پر چراغاں اور بینرز آویزاں کیے جائیں گی اور اسپتالوں میں مریضوں کو مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی، جبکہ اس سلسلے میں ضلعی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں