ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کا 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ 

فیصلہ گندم کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے


Ehtisham Mufti March 04, 2021
فیصلہ گندم کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے گندم کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹی سی پی کے چئیرمین ریاض میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ ٹی سی پی کو گندم کی درآمدات کے لئے 7پیشکشیں موصول ہوئیں تھیں جس میں سے ٹی سی پی نے گندم کی سب سے کم قیمت میں فراہمی کی پیشکش جوکہ 332.44 ڈالر فی میٹرک ٹن ہے کی کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کو منظوری کےلیے بھیج دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں گندم روس سے درآمد کی جارہی ہے۔7 مارچ اور 8 مارچ کو 55، 55 ہزار ٹن گندم کے حامل دو بحری جہاز بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ 10مارچ تک ٹی سی پی کی جانب سے درآمد ہونے والی گندم کی مقدار 22لاکھ میٹرک ٹن ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ٹی سی پی رواں سال مجموعی طور پر 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں