وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف  اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے، ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔


بعد ازاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی صورتحال ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ستمبر 2020ء میں پاک جرمنی اسٹریٹجک مذاکرات کے 5 ویں دور کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
Load Next Story