5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت

ایسے سفاک مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے مجرموں کو عبرت نشان بنانا ہوگا، عدالت

جب تک مجرم کی موت واقع نا ہوجائے پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے، عدالت۔ فوٹو:ایکسپریس

REUTERS:
پانچ سالہ طالبہ سے جبری زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر گوندل نے 5 سالہ بچی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ننھی طالبہ سے جبری زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنادی، جب کہ مجرم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔


عدالت نے فیصلہ دیا کہ جب تک مجرم کی موت واقع نا ہوجائے پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے، ایسے سفاک مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے مجرموں کو عبرت نشان بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ مجرم نے طالبہ کے گھر داخل ہوکر جبری زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
Load Next Story