’’ایکسپریس‘‘ کی خبر پر نوٹسکتا مار مہم کا آغاز

پہلے روز بلدیہ کے عملے نے لالو لاشاری میں زہر دے کر 30کتوں کو مارادیا


Numainda Express January 07, 2014
کتا مار مہم کے نتیجے میں مارے جانے والے کتوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لیے ہمہ وقت چوکنا رہے۔ فوٹو : فائل

روزنامہ ایکسپریس کی کاوشیں رنگ لے آئیں، شہر میں گزشتہ کئی عرصہ سے کتا مار مہم نہ چلائے جانے اور اس کے نتیجے میں سگ گزیدگی کے واقعات میں ہوش ربا اضافہ کی ایکسپریس میں شائع ہونے والی خبر کا بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد نے نوٹس لیتے ہوئے شہر میں کتا مار مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

میونسپل کمشنر زاہد حسین کھیمٹیو نے ہفتہ کے روز ہونے والے اجلاس میں شہر میں کتا مار مہم کا آغازکیے جانے کے لیے احکامات دینے کے ساتھ صحت و صفائی کے انچارجزکو ہدایت کی تھی کہ وہ کتا مار مہم کے نتیجے میں مارے جانے والے کتوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لیے ہمہ وقت چوکنا رہے۔



اس حوالے سے میونسپل کمشنر زاہد حسین کھیمٹیو نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پیر کے روز سے شہر کے گنجان آباد علاقے لالو لاشاری سے کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مہم کے پہلے روز عملہ نے زہر دے کر 30کتوں کو مارا ہے۔ واضح رہے کہ ''ایکسپریس'' نے یکم جنوری کو شہر میں عرصے سے آوارہ کتوں کے خلاف مہم شروع نہ کیے جانے کی وجہ سے شہر میں جا بجا آوارہ کتوں کی بھرمار اور ان کے کاٹنے کی وجہ سے صرف 5ماہ میں 3ہزار سے زائد شہری آوراہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے کی خبر شائع کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں