سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عرب میڈیا


ویب ڈیسک March 04, 2021
حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عرب میڈیا

سعودی اتحاد نے حوثی باغیوں کا جنوبی شہر جازان پر میزائل حملہ ناکام بنا دیا

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہر جازان پر حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا جس کو سعودی عرب اتحاد نے ناکام بناتے ہوئے تباہ کردیا جب کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 5 افراد زخمی

سعودی عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش جنگی جرائم کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں