کرپشن کیس سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد

نیب بلوچستان کی جانب سے مہرگڑھ کے ترقیاتی منصوبوں پر کرپشن ریفرنس دائر کیا گیا تھا


ویب ڈیسک March 04, 2021
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہان کو 16مارچ کو طلب کرلیا

کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی اور ان کے بھائی لشکری رئیسانی سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

احتساب عدالت کوئٹہ میں مہرگڑھ خرد برد کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی اور ان کے بھائی لشکری رئیسانی سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت کے جج اللہ دادروشان نے گواہان کو طلب کرکے سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نیب بلوچستان نے مہرگڑھ کی ترقیاتی منصوبوں پر کرپشن ریفرنس دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مہرگڑھ میں ملزمان نے ایک ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں