ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

یہ اقدام خطے کے علاقائی اور اقتصادی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، صدر طیب اردوان


ویب ڈیسک March 04, 2021
صدر اردوان نے امریکا پر ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے(فوٹو، فائل)

ترکی نے امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا جوہری پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے اور 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرے، یہ اقدام خطے کے علاقائی اور اقتصادی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

امریکا اور ایران دونوں ہی کی جانب سے 2015 میں ہونے والے مشترکہ جامع لائحہ عمل(جے سی پی او اے) معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں دوسری جانب سے پہل کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔ اس معاہدے کے بعد ایران پر عدئد کئی پابندیوں میں نرمی آئی تھی جس کے بدلے اسے اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کرنا پڑی تھیں۔

گزشتہ ماہ اردوان نے ایرانی صدر حسین روحانی سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا تھا کہ وہ امریکا اور ایران کے مابین گفتگو میں پیش رفت کا امکان دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کردے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں