الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس خصوصی اجلاس طلب کرلیا

الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا


ویب ڈیسک March 04, 2021
الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے خطاب پر اجلاس طلب کرلیا ہے(فوٹو، فائل)

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں عائد کردہ الزامات پر الیکشن کمیشن نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر کل خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں ںےسپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن کے لیے اوپن بیلیٹنگ اور قابل شناخت بیلٹ پیپر کی مخالفت کرنے پر بھی الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ایوان نے اعتماد کا اظہار نہ کیا تو اپوزیشن میں چلا جاؤں گا، وزیر اعظم

اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں بکنے والوں کو بچا لیا۔ الیکشن کمیشن کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کا وقار مجروح ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں