ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
فوجی ہیلی کاپٹر کُرد اکثریتی صوبے میں گر کر تباہ ہوا، وزارت دفاع
ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے حادثے میں دو ترک جرنیلوں سمیت 10 فوجی اہل کار جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی ترکی میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عثمان اربس اور ترقی کی قومی پارٹی کے رہنما دیولت باہچلی سمیت دس فوجی اہل کار ہلاک ہوگئے۔
ترک اخبار کے مطابق جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر اُڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد رابطے میں نہیں رہا۔
ہیلی کاپٹر کے ساتھ تتوان کے علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے جو کہ کرد اکثریتی صوبے بتلیس میں واقع ہے۔ جائے حادثہ اس علاقے میں ہے جہاں ترک فوج کرد کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے ) کا مقابلہ کررہی ہے۔
اس سے قبل 2017 میں بھی ترکی کے فوجی ہیلی کاپٹر کو شام اور عراق کے سرحد سے متصل جنوب مشرقی صوبے سرناک میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں 13 فوجیوں کی جان گئی تھی۔