عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا یوسف رضا گیلانی
اگر آپ کو اقتدار چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو حکومت بچانے کے لیے اعتماد کا ووٹ کیوں مانگ رہے ہیں؟ نو منتخب سینیٹر
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر اور نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں دراصل اپنی ہی جماعت کے ارکان اسمبلی کو چور کہا ہے۔
عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ہی پارٹی کے اراکین اسمبلی پر ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر انہیں چور کہہ رہے ہیں، عمران خان نے حفیظ شیخ کو جتوانے کے لیے خزانوں کے منہ کھول دیئے مگر اراکین اسمبلی نے ضمیر کا سودا نہ کیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان میرے کردار پر تنقید سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں کہ انہوں نے ملک کا کیا حال کردیا ہے؟ عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرکے دراصل اپنی صفوں میں انتشار کا اعتراف کرلیا ہے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ خان صاحب! اگر آپ کو اقتدار چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو حکومت بچانے کے لیے اعتماد کا ووٹ کیوں مانگ رہے ہیں؟