کوئی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیںوسیم نے استعفے کا سوال گول کردیا

 بورڈ آف گورنرز سے بات کرکے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرائیں گے، سی ای او


Sports Reporter March 05, 2021
 بورڈ آف گورنرز سے بات کرکے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرائیں گے، سی ای او۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل میں بائیو سیکیورٹی کی ناکامی پر کوئی پی سی بی عہدیدار ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، معاملہ گورننگ بورڈ کے کورٹ میں ڈال دیا۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے استعفے کا سوال گول کردیا، پی ایس ایل ملتوی ہونے پر گذشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران نمائندہ ''ایکسپریس''نے سوال کیاکہ کیا کوئی انتظامی غفلت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفٰی دے گا۔

جواب میں وسیم خان نے کہا کہ پوری تحقیقات کی جائیں گی کہ بائیو سیکور ببل میں کورونا کیسز کیسے آئے؟ یہ کرکٹ، فینز، بورڈ اور فرنچائز سب کا ہی نقصان ہے، معاملے کی تہہ تک جائیں گے، بورڈ آف گورنرز سے بات کرکے آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں گی، کہاں اور کب کیا غلط ہوا؟یہ جاننا بہت ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کامیابی سے کرائیں، ہمیں پی ایس ایل میں بھی بہتر انتظامات کرنا چاہیے تھے، اس بار سامنے آنے والے حالات سے سبق سیکھنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں