ایس ای سی پی نے کمپنی کے نام کی منظوری کا عمل سینٹرلائزڈ کر دیا

کمپنیوں کے نام کی مرکزی سطح پر منظوری سینٹرلائزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔

کمپنیوں کے نام کی مرکزی سطح پر منظوری سینٹرلائزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔فوٹو: فائل

سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے وقت، کمپنی کے نام کی منظوری کے عمل کو سینٹرلائزڈ کردیا ہے۔


ایس ای سی پی میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کو بتدریج سینٹرلائیزڈ کر دیا جائے گا، کمپنیوں کے نام کی مرکزی سطح پر منظوری سینٹرلائزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں قائم ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن دفاتر (سی آر او) کمپنیوں کی رجسٹریشن کرتے ہیں اور اس سلسلے میں کمپنی کے مجوزہ نام کی منظوری بھی دیتے ہیں۔
Load Next Story