چین میں عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13ویں قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس

یہ اجلاس سات روز تک جاری رہے گا

عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے 2100 سے زائد ارکان اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز 4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔ شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور قومی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔

عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے ورک رپورٹ پیش کی۔ یہ اجلاس سات روز تک جاری رہے گا۔

عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے 2100 سے زائد ارکان اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جن کا تعلق چین کی مختلف سیاسی جماعتوں، قومیتوں اور طبقات سے ہے۔


وانگ یانگ نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نے 14ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل، انسدادِ غربت، کاروباری ماحول کی بہتری، مالیاتی خطرات کے سد باب اور دیہی ترقی سمیت متعدد اہم مسائل پر مشاورت کی اور تجاویز پیش کیں۔

نئے سال میں بھی سیاسی مشاورتی کانفرنس اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں پالیسی سازی کےلیے مزید مؤثر تجاویز پیش کرے گی۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس کے دوران 2100 اراکین سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی ورک رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Load Next Story