سندھ ون اور ٹو کے فارمولے کو نہیں مانتے مظاہرین

الطاف حسین کے مطالبات سے سندھ میں کشیدگی پیدا ہوئی، جامی چانڈیو ودیگر


Staff Reporter January 07, 2014
الطاف حسین نے پاکستان اور سندھ کی وحدت کے خلاف بیان دیا ہے،سندھی دانشور و ادیب۔ فوٹو : محمد عظیم/ ایکسپریس

سندھ کے ادیبوں، دانشوروں، شاعروں، قلمکاروں نے ڈپٹی ہائی کمیشن برطانیہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور متحدہ کے قائد الطاف حسین کی تقریر کے خلاف یادداشت پیش کی جس میں انھوں نے مبینہ طور پرسندھ میں 2 صوبے بنانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

ادیبوں اور شاعروں کا اجتماع پیر کو دو تلوار پر ہوا جس میں معروف دانشوراور ادیب جامی چانڈیو ، دستگیر بھٹی ، انعام شیخ ، آکاش انصاری ، مشتاق میرانی ، حریف چانڈیو آصف بالادی ، فیاض نائچ اور شیریں کھوکھر سمیت دیگر رہنما شامل تھے ، ریلی کے شرکا جب دو تلوار سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی طرف بڑھے تو مقامی پولیس نے انھیں پیش قدمی سے روک دیا تاہم تلخ کلامی کے بعد ایس ایس پی کلفٹن ندیم راجپوت وہاں پہنچ گئے جنھوں نے ریلی کے شرکا کو متبادل راستہ سے ڈپٹی ہائی کمیشن جانے کی اجازت دی ۔



دستگیر بھٹی، جامی چانڈیو، شیریں کھوکھراور مشتاق میرانی ڈپٹی ہائی کمیشن کے دفتر گئے جہاں پر انھوں نے یادداشت نامہ پیش کیا ، ڈپٹی ہائی کمیشن کے دفتر کے سامنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جامی چانڈیو اور دستگیر بھٹی نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان اور سندھ کی وحدت کے خلاف بیان دیا ہے ، ہم سندھ ون اور ٹو کے کسی بھی فارمولے کو نہیں مانتے ، الطاف حسین کے مطالبات سے سندھ بھر میں سخت کشیدگی پیدا ہوچکی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں