اسلام آباد میں آج سے تین روزہ سیاحتی اور فیملی میلے کا آغاز

میلے میں پیراگلائیڈنگ ، پیراٹروپنگ ،بچوں کے کھیلوں کے اسٹالز ، کھانے پینے کی اشیاء بھی میسر ہونگی


ویب ڈیسک March 05, 2021
میلے میں پیراگلائیڈنگ ، پیراٹروپنگ ،بچوں کے کھیلوں کے اسٹالز ، کھانے پینے کی اشیاء بھی میسر ہونگی

PESHAWAR: اسلام آباد میں آج سے تین روزہ سیاحتی اور فیملی میلے کا آغاز ہو گیا۔

تین روزہ فیسٹول میں اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو تفریح کی بہترین سہولتیں میسر ہونگی۔ میلے کے آغاز پر وفاقی وزراء عمر ایوب، فہمیدہ مرزا ، غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کی۔

شبلی فراز نے کہا کہ شہریوں کیلئے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر شاندار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے، پیرا گلائیڈنگ ایونٹ میں شہری شرکت کریں، وزیر اعظم عمران خان سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، میلے میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین شریک ہیں، میلے کا اہتمام نجی شعبے نے کیا اور حکومت نے بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔

وفاقی وزیرعمر ایوب نے کہا کہ پہلی بار مسلح افواج کے سکائی ڈائیورز بھی ٹورازم ایکسپو میں حصہ لے رہے ہیں، چترال سے پیراگلائیڈر آج سے شروع ہونیوالے تین روزہ سیاحتی میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ تین روزہ میلے میں بچوں اور خواتین کی دلچسپی کیلئے بھی ایونٹس کا اہتمام کیا گیا ہے، میلے میں پیراگلائیڈنگ ، پیراٹروپنگ ،بچوں کے کھیلوں کے اسٹالز ، کھانے پینے کی اشیاء بھی میسر ہونگی، گھڑ سواری، قدیم قیمتی گاڑیوں کی نمائش اور موٹر سائیکل شو بھی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |