نمل یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ایک جاں بحق

عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے، پولیس ذرائع

عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے، پولیس ذرائع۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD/لاہور/KARACHI:
نمل یونیورسٹی کے باہر دو طلبہ گروپوں کے مابین تصادم کے دوران5 لڑکے زخمی اور اور ایک جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے باہر 2 طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم کے دوران ایک طالب علم جاں بحق اور 5 طلبہ زخمی ہوگئے، جاں بحق طالب علم کی شناخت عبدالحق کے نام سے ہوئی ہے۔


پولیس حکام کے مطابق طالب کی لاش اور اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نمل یونیورسٹی اور پمز اسپتال پہنچ گئی، اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات کی جاری ہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
Load Next Story