سینیٹ الیکشن جی ڈی اے کا وزیراعظم سے باغی ارکان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

جی ڈی اے نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی کے 7 ایم پی ایز کے نام ارسال کردیئے


ویب ڈیسک March 05, 2021
جی ڈی اے نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی کے 7 ایم پی ایز کے نام ارسال کردیئے۔ فوٹو:فائل

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) نے وزیر اعظم عمران خان سے باغی ارکان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) نے سندھ میں سینیٹ انتخابات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے، جس میں باغی ارکان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کے 7 ایم پی ایز کے نام ارسال کئے گئے ہیں، اور کہا گیا ہے کہ ان 7 پی ٹی آئی ارکان میں سے 6 نے ووٹ نہیں دیا، اپنی جماعت کی کالی بھیڑوں کی تحقیقات کرکے بے ضمیروں کا بتایا جائے، صدرالدین شاہ راشدی کے پول میں دئیے گئے اراکین پر ہمیں شک ہے، کہ انہوں نے ووٹ نہیں دیا۔

دوسری جانب جے ڈی اے کے اراکین بیرسٹر حسنین مرزا، پارلیمانی لیڈر جی ڈی اے شہریار مہر، نصرت سحر عباسی اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتےہوئے سینیٹ الیکشن کے خلاف عدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش

حسنین مرزا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سندھ میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے انکوائری کرے کہ 6 ضمیر فروش اراکین کون تھے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی یہی کہتا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروائے، یہ المیہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے 7 اراکین راتوں رات معذور ہوگئے، جب کہ ایک خاتون رکن ایوان میں کھڑے ہوکر تقریر کرتی ہیں اور دوسرے دن وہیل چیئر پر آئیں، ان کے ووٹ دوسرے اراکین نے کاسٹ کئے، ایسا کیوں کیا گیا، ہمارے ان الیکشن پر اعتراض ہے، ہم عدالت سے جلد رجوع کریں گے۔

نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ بے ضمیر ضرور سامنے آئیں گے، میڈیا ان کی نشاندہی کرچکا ہے، ہمیں بہت دکھ ہوا ہے، سی ایم مراد علی شاہ کے سرپرائز کو جی ڈی اے نے ختم کیا، کون لوگ بکتے ہیں سندھ کے عوام نے دیکھ لیا، جی ڈی اے کا ایک ایک رکن قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔ جی ڈی اے رکن شہریار مہر کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم کو شواہد ارسال کردئیے ہیں، وہ اپنی صفوں میں تلاش کریں۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان کی تعداد 65 تھی، پی ٹی آئی کے دو ارکان اسلم ابڑو اور شہریار شر پہلے ہی اعلان بغاوت کرچکے تھے اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ سینیٹ الیکشن کے نتائج میں پیپلز پارٹی کو جنرل نشست پر 6 اور ٹیکنو کریٹ اور خواتین نشستوں پر اپوزیشن کے 7 ووٹ ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |