عدالت نے عارف علوی کے بنگلے کی مسماری روک دی

ایس بی سی اے کا عمارت منہدم کرنیکا نوٹس بدنیتی پر مبنی ہے،درخواست گزار


Staff Reporter January 07, 2014
درخواست میںڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور حکام کے خلاف 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ فوٹو؛فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعارف علوی کے کلفٹن میں واقع زیر تعمیر بنگلے کا ڈھانچہ مسمار کرنے اور کوئی بھی کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے مذکورہ ڈھانچے کے ممکنہ انہدام کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مدعا علیہان کو21جنوری کیلیے نوٹس جاری کردیے ہیں، سنگل بینچ نے ڈاکٹر عارف علوی کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میںڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور حکام کے خلاف 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، سعادت یار خان ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر ہرجانے کے دعوے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی رکن قومی اسمبلی ہیں۔



انھوں نے کلفٹن بلاک4، اسکیم 5 میں پلاٹ D-32 خریدا تھا، پرانی عمارت مجاز اتھارٹی کی اجازت سے منہدم کرکے نئی عمارت کی منظوری حاصل کی دستاویزات میں رقبے کی درستگی کا مرحلہ زیر تکمیل ہے،مگر عمارت کا ڈھانچہ منہدم کرنے کانوٹس جاری کیا گیا ہے جو بدنیتی پر مبنی ہے، درخواست گزار کے خلاف عدالت عالیہ کے حکم عوامی شارع کھولنے پر عمل کے مطالبے پر پر انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں