پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقا میں بہتر پرفارم کرے گی اظہرعلی
جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرے اسے تھوڑ موقع دینا چاہیے، سابق کپتان
سابق کپتان اظہر علی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف اور یونس خان کی کوچنگ سے کافی فائدہ ہورہا ہے، دونوں کے تجربے سے فائدہ اٹھاکر کھیل میں بہتری لانے کا اچھا موقع ہے، ہائی پرفارمنس سینٹر میں فہیم اشرف کے ساتھ بھی کام کیا گیا، اس سے ان کے کھیل میں بہتری سب کو نظر آئی ہے، یہ کیمپ ہمارے پاس اپنی کوتاہیوں پر کام کرنے کے لیے بہترین موقع ہے۔
اظہر علی نے کہا کہ ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ نہیں ہورہی جس کی وجہ سے یہ کیمپ میں خامیوں کو دور کرنے کا بہترین وقت ہے، ابتدائی طور پر کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا جو بہت اچھی ہے، ہمارے جو کھلاڑی آرہے ہیں وہ اسی سسٹم سے آئے ہیں ان کو تھوڑا موقع ملنا چاہیے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کی کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی دکھانا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتا، سب ٹیموں کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہوم سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرایا، اس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اب جنوبی افریقہ جاکر بھی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، وائٹ بال کرکٹ میں پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔
اظہر علی نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں کچھ چیزیں دیکھی ہیں ان پر کام کررہے ہیں، دوسرے ممالک میں جیتنے کے لیے محنت کی ضرورت ہے جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرے اسے تھوڑ موقع دینا چاہیے، جب یہ طے کرلیں کہ ایک کھلاڑی اچھا ہے تو پھر سب کو اسے بیک کرنا چاہیے۔