ویکسین لگنے کی خوشی میں ’ٹیچر‘ کی برفیلی جھیل پر بھنگڑے کی ویڈیو وائرل

کینیڈا میں طبی عملے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی ویکسین لگائی جارہی ہیں


ویب ڈیسک March 05, 2021
پردیب اسکولوں میں اور آن لائن ڈانس کلاسیں بھی لیتے ہیں، فوٹو : ویڈیو گریب

کینیڈا میں ڈانس ٹیچر نے ویکسین لگنے کی خوشی میں منجمد برفیلی جھیل پر بھنگڑا ڈالا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے آن لائن رقص سیکھانے والے استاد کو کورونا ویکسین لگادی گئی جس کی خوش میں سکھ استاد گردیپ پاندھیر منجمد برفیلی جھیل پہنچ گئے اور روایتی بھنگڑا ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈانس ٹیچر پردیب نے لکھا کہ ویکسین لگنے کی خوشی میں بھنگڑا دراصل کینیڈا بھر میں صحتیابی کے لیے امید اور خوشی کے اظہار کو پہنچانا ہے۔



ڈٖانس ٹیچر کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور صارفین نے اسے خوب سراہتے ہوئے کہا کہ ڈانس خوشی کا اظہار اور امید کی کرن ہے۔

پردیب کینیڈا میں گزشتہ 7 سال سے ڈانس کی آن لائن کلاسیں لے رہے ہیں، وہ اسکولوں اور اسٹوڈیوز میں بھی ڈانس بالخصوص بھنگڑا کی تربیت دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں طبی عملے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی ویکسین لگائی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |