حقوق نسواں قوانین پر عملدرآمد کا میکنزم تیار کر لیا گیا ایکسپریس فورم

ورکنگ ویمن ہاسٹلز اتھارٹی کے بعد ڈے کیئر سینٹر اتھارٹی بنا رہے ہیں، صوبائی وزیر آشفہ ریاض


فورم میں صوبائی وزیر آشفہ ریاض‘ ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم‘ بشریٰ خالق‘ نبیلہ بانو شریک گفتگو ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: خواتین کے حقوق و تحفظ کے قوانین پر عملدرآمد کا میکنزم بنا دیا گیا ہے۔

'ورکنگ ویمن ہاسٹلز اتھارٹی' کے بعد اب 'ڈے کیئر سینٹرز اتھارٹی' قائم کی جا رہی ہے۔ حکومت خواتین کے تحفظ، حقوق ، معاشی ترقی اور تربیت کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، ان کی آواز کو مضبوط بنانے کے لیے بلدیاتی نظام میں خواتین کی نشستوں میں اضافہ کیلیے بھی بات چیت جاری ہے۔ کورونا کی وبا میں خواتین ہیلتھ ورکرز نے جس جرات اور محنت سے کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔

ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ''خواتین کے عالمی دن'' کے حوالے سے منعقدہ ''ایکسپریس فورم'' میں کیا۔

صوبائی وزیر برائے ویمن ڈیولپمنٹ پنجاب بیگم آشفہ ریاض نے کہا کہ کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں خواتین نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ ورکنگ ویمن ہاسٹلز اتھارٹی کا بل کمیٹی سے منظور ہوچکا ہے، جلد قائم کر دی جائے گی۔ خواتین کی تربیت و دیگر اہم کاموں کیلئے لاہور میں وویمن کمپلیکس بنایا جا رہا ہے۔

بانی چیئرپرسن ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ خواتین کے مسائل کو ہمارے ملک میں بھی سمجھا گیا ہے۔ ہم نے خواتین کے مسائل کے حل کی اہمیت ک اجاگر کرنے کیلئے ہم نے یہ لائحہ عمل بنایا کہ میٹنگز میں مردوں کو بھی بلایا جائے۔ یہ خوش آئند ہے کہ سٹیٹ بینک نے خواتین کو قرض دینا شروع کیا جس سے خواتین کو کاروبار میں مدد ملی ہے۔

نمائندہ سول سوسائٹی بشریٰ خالق نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ برس بہت کڑا تھا۔ مردوں کی طرح خواتین کا روزگار بھی ختم ہوا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لیڈی طبی اسٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شعبہ صحت کا بجٹ بڑھایا جائے۔

لیڈی ہیلتھ ورکر نبیلہ بانو نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر خواتین کی صحت کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |