سیمنٹ تمباکو چینی کھاد کی پیداوار کی مانیٹرنگ کا معاہدہ

ایف بی آر اور AGCL نے کنٹریکٹ پر دستخط کیے، یکم جولائی سے آغاز ہو گا۔


Irshad Ansari March 06, 2021
ایف بی آر اور AGCL نے کنٹریکٹ پر دستخط کیے، یکم جولائی سے آغاز ہو گا۔ فوٹو: فائل

ملک میں سگریٹ، سیمنٹ، چینی اور کھاد سمیت دیگر شعبوں کی پیداوار کی الیکٹرانیکلی مانیٹرنگ کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کیلیے ایف بی آراوراے جے سی ایل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اے جے سی ایل بمہ اس کے پارٹنرز آتھینٹیکس Authentixیو ایس اے اور میٹاس کارپوریشن جنوبی افریقہ کے درمیان مخصوص سیکٹرز جیسے تمباکو، سیمنٹ، چینی اورکھاد کیلیے ٹریکس اینڈ ٹریس نظام کو چلانے کیلیے کنٹریکٹ پر دستخط ہوئے۔

ڈاکٹر اشفاق احمد ممبرآئی آرآپریشنز نے ایف بی آرکی طرف سے اورکیون میکلینا بیحیثیت چیف ایگزیکٹیو و صدرآتھینٹکس،سٹین برٹل سین میٹاس کارپوریشن جنوبی افریقہ اور عمرجعفرچیف ایگزیکٹیو اے جے سی ایل نے کنٹریکٹ پردستخط کیے۔

ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا آغاز یکم جولائی2021 کو کر دیا جائے گا۔ اس نظام کی بدولت ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہو گا۔ الیکٹرانک طریقہ کارسے نگرانی اور پیداواری سطح پر5 ارب ٹیکس سٹیمپس لگانے کے باعث پورے ملک میں جعلی اورممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کوکنٹرول کیا جا ئے گا۔

ڈاکٹر محمد اشفاق احمد ممبر آئی آرآپریشنز نے کہا کہ ایف بی آر اے جے سی ایل کے ساتھ مل کر مقررہ وقت کے اندراس نظام کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔

آتھینٹکس کے چیف ایگزیکٹیو افسر نے کہا کہ اس پروگرام کی وجہ سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا۔ ٹریک اینڈ ٹریس نظام 45 ملین ٹن سیمنٹ، 4 ارب سے زائد سگریٹ سٹکس، 4 ملین ٹن سے زائد چینی اور 30 ملین ٹن کھاد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا باعث بنے گاجس سے جعلی اشیاء کا خاتمہ اور ریونیو میں اضافہ ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |