ملک میں مزید 1714 افراد میں کورونا وبا کا شکار

24 گھنٹوں میں 38 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے

گزشتہ ایک دن میں ایک ہزار 441 افراد کورونا وبا سے صحتیاب ہوئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 714 افراد میں کورونا وبا کی تشخیص ہوئی جب کہ 38 افراد جان کی بازی ہار گئے

این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید مزید ایک ہزار 714 افراد میں کورونا وبا کی تشخیص ہوئی جب کہ 38 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے، اورگزشتہ ایک دن میں ایک ہزار 441 افراد کورونا وبا سے صحتیاب ہوئے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی ہے۔


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story