کھانا تیارنہ کرنے پرشوہرنے حاملہ بیوی کوقتل کردیا

پولیس نے اس سلسلے میں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی

شوہرکوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مصری شہری نے کھانا تیارنہ کرنے پراپنی حاملہ بیوی کوقتل کردیا۔


قاہرہ کے علاقے شبرا الخیمہ میں شوہرنے اپنی اہلیہ سے کھانا بنانے کے لیے کہا جس پراس نے معذرت کی توشوہرغصے پر قابونہ رکھ سکا اورگیس کا چولہا بیوی کے سرپرماردیا جس کے نتیجے میں وہ جانبرنہ ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون حاملہ تھیں اورشوہرمزدورتھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ تاہم شوہرکوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Load Next Story