حمیمہ ملک اپنی بہن دعا اوربھائی فیروزخان سمیت تنقید کی زد میں

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد ایسی بات، کیا یہ کھلا تضاد نہیں، صارف

حجاب اورمذہب کے معاملے پر آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے، صارف: فوٹو: فائل

اداکارہ حمیمہ ملک اس وقت اپنی بہن دعا اوربھائی فیروز خان سمیت تنقید کی زد میں ہیں۔

گزشتہ دنوں حمیمہ ملک نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ ڈالی جس میں انہوں نے پوری زندگی حجاب کرنے کے لیے دعا مانگی، جس پر مداحوں نے انہیں خوب سراہا۔ تاہم بہت سے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ حجاب اورمذہب کے معاملے پر آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: حمیمہ ملک نے پوری زندگی حجاب کرنے کے لیے دعا مانگ لی

صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد کیا یہ کھلا تضاد نہیں، حجاب اور اسلام کے معاملے پرآپ تینوں بہن بھائی چپ کریں۔ آپ تینوں بہن بھائی توجہ حاصل کرنے والے لوگ ہیں لیکن یہ کام آپ مذہب کے ذریعے نہ کریں توبہتر ہے۔



 
Load Next Story