مشرف کے دل کی شریانوں میں اسٹنٹ ڈالنے کی ضرورت

پرویز مشرف نے سگار پینے کی خواہش ظاہر کی کیونکہ ڈاکٹروں نے ان پر پانچ روز سے پابندی لگا رکھی ہے، ذرائع

پرویز مشرف نے سگار پینے کی خواہش ظاہر کی کیونکہ ڈاکٹروں نے ان پر پانچ روز سے پابندی لگا رکھی ہے، ذرائع فوٹو: فائل

اسپتال میں زیر علاج سابق صدر پرویز مشرف کے پانچویں روز بھی مزید ٹیسٹ کئے گئے اور میڈیکل رپورٹس کے مطابق دل کی شریانوں میں اسٹنٹ ڈالنے کی ضرورت پڑسکتی ہے، آپریشن کیلئے برطانوی ہسپتال کا انتخاب متوقع ہے۔ قواعد کے تحت اسپتال کا حتمی تعین سابق صدرکی خواہش کے مطابق کیا جائیگا۔


برطانیہ کے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسنات کوپرویزمشرف کے میڈیکل بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق بھی سابق صدر پرویز مشرف علاج کیلئے اندرون یا بیرون ملک ہسپتال کا انتخاب کرسکتے ہیں۔سابق صدرکی طبیعت بہتر ہونے لگی ہے۔میڈیکل ٹیم کی جانب سے ہر چھ گھنٹے بعدان کی ایکو کارڈیوگرافی کی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کا کولیسٹرول نارمل سے تھوڑا زیادہ ہے۔ سابق صدر کا بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے سگار پینے کی خواہش ظاہر کی کیونکہ ڈاکٹروں نے ان پر پانچ روز سے پابندی لگا رکھی ہے۔

ادھر سابق صدر پرویز مشرف کو بیرونی دوستوں نے غداری کے مقدمے کے اخراجات میں معاشی اور سیاسی مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں سابق دوستوں نے سابق صدر کو بھجوائے گئے خط میں کہا ہے کہ فوری طور پر پرویز مشرف کو 15لاکھ پائونڈ جلد ارسال کردئیے جائیں گے باقی معاملات میں بھی پیشرفت کی جارہی ہے، جلد برطانوی وزیراعظم سے بھی ملاقات کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ پاکستان پر سیاسی دبائو ڈال کر پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کو رکوائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story