ہلمند میں دھماکے سے افغان خفیہ ایجنسی کا پراسیکیوٹر سیکیورٹی گارڈ سمیت ہلاک

دھماکے میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے، گورنر ہلمند


ویب ڈیسک March 06, 2021
دھماکے میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے، گورنر ہلمند - فوٹو: افغان میڈیا

ہلمند میں دھماکے کے نتیجے میں افغان خفیہ ایجنسی کے پراسیکیوٹر سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی پراسیکیوٹرز کے انچارج سید محمود سعادت سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

صوبہ ہلمند کے گورنر عبدل نبی الہام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا ہلاک ہونے والا شخص خفیہ ایجنسی کے پراسیکوٹر کا سیکیورٹی گارڈ ہے جب کہ دھماکے میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |